دلہن نے عروسی لباس میں ڈرائیونگ کر کے دھوم مچادی

پنجاب کی دلہن بھوانی نے رخصتی کے وقت خود گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لدھیانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک دلہن نے اپنی رخصتی کے وقت خود گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا۔ بھوانی تلوار ورما نامی دلہن نے عروسی لہنگے اور بھاری زیورات کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور رخصتی کے موقع پر گاڑی چلانے کا اعلان کیا۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بڑے سکون سے گاڑی چلاتی ہیں جبکہ دلہا کچھ گھبرائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بھوانی نے دلہا کو مزاحیہ انداز میں گاڑی میں بٹھایا اور کہا، ’’بیٹھو، گھر نہیں جانا؟‘‘ اور پھر وہ پورے اعتماد کے ساتھ ڈرائیونگ کرتی رہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’کون کہتا ہے شادی کے بعد کنٹرول دلہا کے ہاتھ میں ہوگا؟‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہو گئی اور لوگوں نے دلہن کے حوصلے کی تعریف کی۔

بھوانی کی اس منفرد رخصتی نے رواجوں کو نئے انداز میں پیش کرکے پنجاب کی روایت کو دلچسپ انداز میں بیان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں