شوگر ملز مالکان کی اضافی چینی برآمد کرنے کی درخواست، حکومت سے فوری اجازت طلب

شوگر ملز نے اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے حکومت سے فوری اجازت طلب کرلی۔ موجودہ اسٹاک 31 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شوگر ملز مالکان کی اضافی چینی برآمد کرنے کی درخواست، حکومت سے فوری اجازت طلب

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) شوگر ملز مالکان نے اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کو دوبارہ خط لکھا ہے۔ ان کے مطابق 31 جولائی تک 31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے اسٹاک موجود ہیں اور فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

خط کے مطابق ملک میں ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 64 ہزار 196 میٹرک ٹن ہے۔ شوگر ملز مالکان کے مطابق اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن فالتو چینی کا ذخیرہ موجود ہوگا۔

شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ملز کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، اضافی ذخیرہ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر برآمد کیا جائے۔

یہ معاملہ ملکی معیشت کے لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اضافی چینی کا ذخیرہ برقرار رکھنے سے مالی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ شوگر انڈسٹری میں ہر سال گنے کی بمپر فصل کی توقع کی جاتی ہے، جس سے چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں