دریائے چناب پر چار نئے ڈیمز کی فزیبلیٹی اسٹڈی کا آغاز، سندھ نے ماحولیاتی اثرات کی تفصیلات طلب کر لیں

واپڈا نے دریائے چناب پر چار نئے ڈیمز کی فزیبلیٹی اسٹڈی شروع کر دی ہے جن کی مجموعی ذخیرے کی صلاحیت 45 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ سندھ حکومت نے ماحولیاتی اثرات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دریائے چناب پر چار نئے ڈیمز کی فزیبلیٹی اسٹڈی کا آغاز، سندھ نے ماحولیاتی اثرات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) واپڈا نے دریائے چناب پر چار نئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے فزیبلیٹی اسٹڈی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان ڈیمز کا مقصد مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پانی کو محفوظ کرنا ہے۔

ان چار ڈیمز کی مجموعی ذخیرے کی صلاحیت 45 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ ان کی تعمیراتی لاگت 298 ارب روپے تخمینہ کی گئی ہے۔ یہ ڈیمز وزیرآباد، مڈھ رانجھا، چنیوٹ اور شاہ جیونہ میں بنائے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے واپڈا سے ان ڈیمز کی فزیبلیٹی اسٹڈی، پی سی ون دستاویزات اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ سندھ نے ماحولیاتی اثرات کی مکمل معلومات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واپڈا نے سندھ کو دستیاب مطالعات اور معلومات شیئر کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ سندھی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آبی منصوبوں کے اثرات کا جائزہ لیے بغیر حتمی رائے ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد کوٹری سے نیچے جانے والے پانی کی ضرورت مزید کم ہو جائے گی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 2022 اور 2025 غیر معمولی سیلابی سال تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں