امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ہٹانا بڑی غلطی ہوگی۔ ان کی حمایت ایسے وقت سامنے آئی جب انفینٹینو کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانا فیفا کے لیے بڑی غلطی ہوگی۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر فیفا جیانی انفینٹینو کو عہدے سے ہٹاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انفینٹینو کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہوں نے ورلڈ کپ کی کامیابی کا سہرا ان کے سر باندھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جیانی انفینٹینو کو ہٹایا گیا تو آئندہ کوئی بھی ورلڈ کپ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہوگا۔ ان کی حمایت ایسے وقت میں سامنے آئی جب عالمی فٹبال تنظیموں کا دباؤ ہے۔
واضح رہے کہ انفینٹینو کو ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو دینے کے منصوبے پر تنقید کا سامنا ہے۔ یوئیفا اور دیگر تنظیموں نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ یوئیفا نے فیفا کے بعض مقابلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔ فیفا کی قیادت کو فٹبال سے وابستہ اداروں کی امانت قرار دیا جا رہا ہے۔















