ایران کی دھمکی: عالمی انفراسٹرکچر کو خطرہ، ایران امریکا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ دوبارہ خطرات کی صورت میں عالمی توانائی اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی دھمکی: عالمی انفراسٹرکچر کو خطرہ، ایران امریکا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملہ کی صورت میں عالمی توانائی اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں اب کوئی امریکی بحری جہاز نہیں ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بتایا کہ ماضی میں خلیج فارس میں 30 سے 40 امریکی جنگی جہاز موجود تھے، جبکہ اب ایک بھی نہیں ہے۔ انہوں نے ایران کی ناکہ بندی کرنے والے جہازوں کی تفصیلات نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ردعمل نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا، امریکا کے لیے جنگ جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔ ایران نے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا سخت جواب دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کو دوبارہ خطرات کی صورت میں خطے کے تمام امریکی اور غیر امریکی توانائی سسٹمز کو تباہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تب تک بند رہے گی جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہ کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں