کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ جاری، 4 ارب فلکی اجسام شامل

ماہرینِ فلکیات نے ڈی ای ایس آئی لیگیسی امیجنگ سرویز کے تحت کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ جاری کیا ہے، جس میں 4 ارب فلکی اجسام شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ جاری، 4 ارب فلکی اجسام شامل

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماہرین فلکیات نے کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ جاری کیا ہے۔ اس میں 4 ارب ستاروں، کہکشاؤں اور دیگر فلکی اجسام کی معلومات شامل ہیں۔

نقشہ ڈی ای ایس آئی لیگیسی امیجنگ سرویز کی ٹیم نے تیار کیا، جس میں 5.6 ٹریلین پکسلز ہیں۔ یہ عام لوگوں اور ماہرین کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔

نئی تصویر سے سائنس دان نایاب فلکی مظاہر جیسے گریویٹیشنل لینزنگ اور سپرنووا کی تلاش میں مدد لے سکیں گے۔

یہ نقشہ کائنات کے دو بڑے معموں، ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کو سمجھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ ڈیٹا فلکیاتی تحقیق میں اہم ثابت ہوچکا ہے، اور 1800 سے زائد تحقیقی مقالے اس کا حوالہ دے چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں