برطانیہ میں بجلی کی خرابی سے ریلوے نظام متاثر، ٹرینیں منسوخ

برطانیہ میں بجلی کی خرابی سے ریلوے نظام متاثر، ٹرینیں منسوخ۔ نیشنل ریل نے الرٹ جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں بجلی کی خرابی سے ریلوے نظام متاثر، ٹرینیں منسوخ

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانیہ میں بجلی کے نظام میں خرابی سے ریلوے کا نظام متاثر ہوگیا۔ گریٹر مانچسٹر، مڈلینڈز اور نارتھ ویسٹ میں ٹرینیں منسوخ یا متبادل روٹس پر چلائی جا رہی ہیں۔

نیشنل ریل کے کمیونیکیشن سینٹر کو بجلی کی فراہمی میں خرابی کی وجہ سے انگلینڈ کے مختلف ریلوے روٹس متاثر ہوئے ہیں۔ کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں یا اپنے مقررہ روٹس میں تبدیلی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

ریلوے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل ریل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسافروں کو مسلسل اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ پانچ ریلوے آپریٹرز کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جن میں ایوانٹی ویسٹ کوسٹ اور ایسٹ مڈلینڈز شامل ہیں۔

یہ خرابی جمعرات کی رات تک برقرار رہنے کا امکان ہے، مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی ٹرین کی معلومات چیک کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل ریل برطانیہ میں مختلف نجی اور سرکاری کمپنیوں کا مشترکہ ٹکٹنگ پورٹل ہے جو مسافروں کو سفری معلومات فراہم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں