واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں @all مینشن اور پولنگ فیچر کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ یہ فیچرز صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔
میٹا نے بتایا کہ ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس میں مختلف کاموں کو آسان بنانا ہے۔ ان میں گروپ بنانے کا عمل بھی شامل ہے۔
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں پولنگ فیچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس سے فیصلے کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اب صارفین پولز کے لیے ایکسپائری ٹائم بھی سیٹ کر سکیں گے۔
نئے ٹولز کے ذریعے ووٹر کی شناخت چھپانے اور پول پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔
یاد رہے کہ @all مینشن فیچر سے گروپ کے تمام اراکین کو بیک وقت نوٹیفائی کیا جا سکے گا، مگر 32 سے زائد اراکین والے گروپ میں صرف ایڈمنز ہی یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔















