آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ میں پاکستان کی امریکا پر فتح، کینیڈا سے مقابلہ طے

پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں امریکا کو 0-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اب پاکستان کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ میں پاکستان کی امریکا پر فتح، کینیڈا سے مقابلہ طے

لزبن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پرتگال کے شہر لزبن میں جاری آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 45 سال سے زائد عمر کی ٹیم نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔

ایونٹ میں 30 ملکوں کے 300 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے پہلے میچ میں امریکی کھلاڑی ووجٹیک بریٹیک کو شکست دی۔ عقیل خان نے جان چیسورتھ کے خلاف دوسرے سنگل میں کامیابی حاصل کی۔

ڈبلز مقابلے میں شہریار سلامت اور ہادی حسین نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو 6-10 سے ہرایا۔ پاکستان کی فتح نے ٹیم کے لیے بہترین مومینٹم فراہم کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اب راؤنڈ رابن مرحلے میں کینیڈا کا سامنا کرے گا۔ جیتنے والی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں