اسپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا، چاند پر نیا گڑھا بننے کا امکان، ماہرین نے مستقبل کے خلائی مشنز پر ممکنہ خطرات کی بحث چھیڑ دی۔
امریکہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک بے قابو راکٹ چاند سے ٹکرا گیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تصادم سے چاند کی سطح پر نیا گڑھا بننے کا امکان ہے، جبکہ زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔
یہ راکٹ 15 جنوری 2025 کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں چاند سے ٹکرانے والا حصہ بے قابو ہوگیا۔ اسپیس ایکس کے فالکن 9 مشن کا یہ حصہ چاند کی جانب بھیجا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس تصادم کی رفتار تقریباً 8 ہزار 690 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ چاند پر 65 سے 90 فٹ قطر کا گڑھا بننے کا امکان ہے۔ تصادم کے اثرات زمین پر کسی نقصان کا باعث نہیں بنے۔
واضح رہے کہ یہ تصادم بدھ کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 35 منٹ پر ہوا۔ ماہرین نے تصادم کے آثار دوربینوں کے ذریعے حاصل تصاویر سے جانچنے کی کوشش کی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دنیا کے کئی حصے دن کی روشنی میں تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کی تصدیق کے لیے مزید ڈیٹا اور تصاویر کی پروسیسنگ میں وقت لگے گا۔















