اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی نکاح نامہ پر افغان مسافر آف لوڈ، قانونی کارروائی شروع

ایف آئی اے نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی نکاح نامہ کے ذریعے ویزا لینے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔ مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی نکاح نامہ پر افغان مسافر آف لوڈ، قانونی کارروائی شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ایف آئی اے اسلام آباد زون کے امیگریشن عملے نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح نامے کے ذریعے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کرنے والے آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔ یہ مسافر ایمریٹس فلائٹ نمبر EK-613 کے ذریعے آسٹریلیا جا رہا تھا۔

سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔ مسافر نے دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستانی شہری مریم انور سے شادی کی ہے، مگر دوران پروفائلنگ وہ اپنی شادی کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔

مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ مسافر کا میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی پایا گیا۔ یہ سرٹیفکیٹ محض ویزا حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ مسافر 29 مئی 2026 کو پاکستان داخل ہوا تھا۔

مسافر نے آسٹریلیا میں موجود ایک ایجنٹ کو 300 آسٹریلوی ڈالر کی ادائیگی کر کے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔ مسافر کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی یہ کارروائی جعلی دستاویزات کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایسے کیسز پاکستان کی سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان پر سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں