چین نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطین میں ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤنیوز) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کے سفیر سُن ژِن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی کاز کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
چینی سفیر نے فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد جاری رکھے گا۔
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ ہے۔
واضح رہے کہ چین اور فلسطین کے تعلقات تاریخی طور پر مضبوط رہے ہیں اور چین ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کرتا آیا ہے۔












