بکتاش سیاوش نے طالبان کے اسلام سے تعلق نہ ہونے کا دعویٰ کیا، اور جنرل سمیع سادات نے فوجی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔
کابل: (رائیٹ ناؤ نیوز) سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے کہا ہے کہ طالبان کا رجیم جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے افغانستان انٹرنیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بکتاش سیاوش نے مزید کہا کہ طالبان اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اور ان کا مقصد اسلام کو جابر مذہب کے طور پر پیش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا رویہ خواتین، تعلیم، فن اور انسانیت کے خلاف ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین جنرل سمیع سادات نے بتایا ہے کہ طالبان کے اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کے ساتھ فوجی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ماہرین کے مطابق طالبان کی جابرانہ پالیسیوں نے ان کی اصلیت دنیا پر واضح کردی ہے اور افغان معاشرہ اب مزید اس جبر کو تسلیم نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں جاری مسلح مزاحمتی تحریکیں طالبان رجیم کو مسترد کر چکی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان عوام اس جبر کو قبول نہیں کرتے۔












