چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے انتخابات کے دوران تشدد کے بجائے ووٹ کی اہمیت کو سراہا، ٹرن آؤٹ بہتر رہا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشستیں جیت کر میدان مارا۔
مظفر آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ لوگوں نے انتخابات کے دوران تشدد کا راستہ چھوڑ کر ووٹ کی قوت کا راستہ اپنایا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے عام انتخابات کو مشکل ترین قرار دیا اور کہا کہ حالات کے باوجود ٹرن آؤٹ کم نہیں رہا، لوگوں نے انتخابی عمل میں شمولیت کا صحیح فیصلہ کیا۔
جسٹس (ر) مغل نے مزید بتایا کہ میرپور ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 46.3 فیصد جبکہ مظفر آباد ڈویژن میں 53 فیصد رہا، یہ انتخابات کی کامیابی کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 سیٹیں جیتیں، آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت بن رہی ہے۔












