اسلام آباد میں جعلی ای چالان الرٹس کا انکشاف، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت میں جعلی ای چالان الرٹس کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے، جس پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں جعلی ای چالان الرٹس کا انکشاف، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی دارالحکومت میں جعلی ای چالان الرٹس کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محتاط رہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق جعلی ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پیغامات گردش کر رہے ہیں۔ ان پیغامات میں مشکوک لنکس بھی شامل ہوتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان لنکس پر کلک کرنے سے صارفین جعلی ویب سائٹس پر پہنچ جاتے ہیں، جہاں ان کی ذاتی معلومات اور بینکنگ تفصیلات چوری ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ شہریوں کو کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور ای چالان سے متعلق ہر اطلاع کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کریں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ یہ ایک نیا آن لائن فراڈ ہے، جس میں جعلی ای چالان (E-Challan) پیغامات شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام کو فوری طور پر اسلام آباد پولیس یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں