کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک ہوگا، حادثات کی روک تھام کے اقدامات

لاہور میں پبلک سروس ڈرائیورز کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ کا فیصلہ ہوا، 48 فیصد حادثات انہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک ہوگا، حادثات کی روک تھام کے اقدامات

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے حادثات کی روک تھام کے لئے تمام پبلک سروس اور کمرشل ڈرائیورز کے کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کا حکم دیا۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز فخر بشیر کو حادثات کی وجوہات اور انکی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ لاہور میں صرف 5 فیصد کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 48 فیصد مہلک حادثات ان کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ اب ٹرانسپورٹ یونینز بغیر کریکٹر سرٹیفکٹ کے ڈرائیورز کو گاڑیاں نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم یا بار بار حادثات کرنے والے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ سے روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ غیر ذمہ دار ڈرائیورز کو گاڑیاں دینے والے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز اور سہولت کاروں کا احتساب ہوگا۔

یاد رہے کہ تمام کمرشل ڈرائیورز کے لائسنس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ لاہور میں حادثات کم کرنے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں