محمد عامر کا ویرات کوہلی کو مشکل ترین بیٹر قرار، کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دیا ہے، ان کی مستقل مزاجی اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد عامر کا ویرات کوہلی کو مشکل ترین بیٹر قرار، کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوہلی کی مستقل مزاجی اور دباؤ میں کارکردگی انہیں منفرد بناتی ہے۔

وسڈن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی کے خلاف بولنگ کرنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے۔ ان کی میچ فنش کرنے کی صلاحیت انہیں دیگر بیٹرز سے ممتاز کرتی ہے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہمیشہ بڑے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ان کی یہ خصوصیت انہیں جدید کرکٹ کے عظیم بیٹرز میں شامل کرتی ہے۔

عامر نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور شین واٹسن کو بھی مشکل حریف قرار دیا، مگر موجودہ کھلاڑیوں میں کوہلی کو سب سے آگے بتایا۔

یاد رہے کہ محمد عامر اور ویرات کوہلی کے مابین کئی یادگار مقابلے ہو چکے ہیں۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں عامر نے کوہلی کو جلدی آؤٹ کیا تھا جبکہ کوہلی نے پاکستان کے خلاف اہم اننگز کھیلیں۔

دیگر متعلقہ خبریں