فیفا نے عالمی مخالفت کے بعد نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس لے لیا ہے۔ یوئیفا نے ورلڈ کپ بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
زیورخ: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا نے عالمی مخالفت کے بعد بڑے ٹورنامنٹس میں نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ ورلڈکپ سمیت دیگر اہم فٹبال مقابلوں میں نجی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے متنازع منصوبے پر شدید اعتراضات کے بعد سامنے آیا۔
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ یہ تجویز فٹبال برادری میں اختلافات کا باعث بنی۔ 211 رکن ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔ یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور کونکاکاف نے اس تجویز کی مخالفت کی۔
یوئیفا نے خبردار کیا تھا کہ اگر منصوبہ نافذ ہوا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ فیفا کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو نے منصوبے کو نقصان دہ قرار دے کر استعفیٰ دے دیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور نے کہا فیفا انتظامیہ گمراہ ہوئی۔
انفانٹینو نے کہا کہ اب وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو دوبارہ مشاورت کے لیے بلائیں گے۔ آئندہ سال ہونے والے فیفا صدارتی انتخاب سے قبل ان پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ فٹبال برادری میں تنازع کا شکار رہا ہے۔ یہ منصوبہ فیفا کی جانب سے عالمی سطح پر کھیل کی ترقی کے نام پر پیش کیا گیا تھا۔














