چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی پنشنری مراعات کو ریٹائرمنٹ کے وقت فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو فوری پنشری مراعات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ریٹائر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیف جسٹس نے سینئر اسسٹنٹ رجسٹرار حفظ الرحمٰن کی الوداعی تقریب میں کہا کہ ریٹائر ملازمین کو ان کے حقوق بلا تاخیر ملنے چاہئیں۔ انہوں نے حفظ الرحمٰن کو پنشنری مراعات کا چیک بھی پیش کیا۔
چیف جسٹس نے اسٹیبلشمنٹ برانچ کو ہدایت دی ہے کہ پنشن سے متعلق کارروائیاں ریٹائرمنٹ سے قبل مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملازمین کے وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انتظامی نظام کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار اور ملازمین نے حفظ الرحمٰن کی خدمات کو سراہا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور بہتر انتظامی نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ شرکاء نے حفظ الرحمٰن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔












