کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی، ممکنہ گرج چمک کے ساتھ موسم خراب

کراچی میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی، ممکنہ گرج چمک کے ساتھ موسم خراب

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق آج دوپہر یا شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

موسمیاتی سسٹم کے تحت تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور حیدرآباد میں بھی آج شام یا رات بارش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ خیلج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ مدھیہ پردیش میں ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں