ایران کا امریکا و اسرائیل کو سخت انتباہ، اہم تنصیبات پر حملے کے سنگین نتائج

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم تنصیبات پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ، حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم تنصیبات پر حملے سے خبردار کیا ہے۔ ایرانی بریگیڈ کے میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ جارحیت کا دور ختم ہوچکا ہے، کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ ان کے فوجی سازو سامان میں کفن شامل ہونا ضروری ہے۔ یہ بیان ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے جاری کیا ہے۔

ایرانی فوج کی صلاحیت اور ارادے کے ساتھ جامع منصوبہ بھی تیار ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے ویک اینڈ پر شروع ہو سکتے ہیں اور کئی روز تک جاری رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں اور وعدے توڑتے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایران پر بڑے فضائی حملے کی تجویز دے چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں