امریکہ: ایف-35 لڑاکا طیارہ سان ڈیاگو میں گر کر تباہ، تحقیقات جاری

سان ڈیاگو میں ایف-35بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ، تحقیقات کا آغاز۔ طیارہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ: ایف-35 لڑاکا طیارہ سان ڈیاگو میں گر کر تباہ، تحقیقات جاری

سان ڈیاگو: (رائیٹ ناؤ نیوز) کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف-35بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا۔

امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 نے بتایا کہ طیارہ میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر گیا۔ حادثے کے وقت طیارہ رن وے پر پہنچنے والا تھا۔

فوجی حکام کے مطابق پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی اور اسے معمولی زخم آئے۔ پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

حادثے کے بعد فائر فائٹرز نے فوری طور پر طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ فی الحال طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ ایف-35بی لائٹننگ II جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے۔ اس کی قیمت 102 ملین ڈالر ہے اور اسے مختلف فضائی افواج استعمال کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں