محسن نقوی کا ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف، جے یو آئی کی تنقید

محسن نقوی کے بیان پر جے یو آئی نے ہائبرڈ نظام کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی پیش گوئیوں کا حوالہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محسن نقوی کا ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف، جے یو آئی کی تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محسن نقوی کے بیان پر جمیعت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف اس کا خالق خود کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن دو سال سے اس نظام کی ناکامی کی پیش گوئی کر رہے تھے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ سسٹم کی خرابی اور کمزوری ہر شخص کو معلوم ہے۔ وفاقی وزیر کی اپنی حکومت کے خلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس نظام کے خالق کون ہیں اور خرابی کے ذمہ دار کون ہیں؟

اسلم غوری نے کہا کہ ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین، اسمبلیوں کی خرید و فروخت، دھاندلی زدہ انتخابات اور غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں۔ آئین سے ماورا ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرکے آئین کے تحفظ کی سزا دی جا رہی ہے۔ قیادت کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں