اسلام آباد، پنجاب و خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کر لی ہے، حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، پنجاب و خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا عمل یکم اگست سے شروع ہوگا۔ یہ عمل 13 اکتوبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب میں حتمی حلقہ بندیاں 17 اگست 2026 کو شائع کی جائیں گی۔ اس کے بعد پنجاب حکومت سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ صوبائی حکومت نے آبادی کی حد 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کر دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت 120 دن کے اندر انتخابات کرانے کی پابندی ظاہر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں