بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے سرحدی محافظ سپاہیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے فوج کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ کشمیر کی سرحد پر کھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں۔ شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ جو اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق شکایات کی سماعت کرے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی شفافیت کے لیے مطالبہ کیا تھا۔ ہمیں صرف صاف و شفاف انتخابات چاہئیں۔













