ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان، افریقہ میں میگا ایونٹ کی میزبانی

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا اعلان کرتے ہوئے، جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں میچز کی میزبانی کی تصدیق کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان، افریقہ میں میگا ایونٹ کی میزبانی

جنوبی افریقا: (رائیٹ ناؤنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا۔

جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ہے۔ 24 سال بعد افریقی سرزمین پر یہ ٹورنامنٹ دوبارہ منعقد ہو رہا ہے۔

پچاس اوورز کا یہ ورلڈ کپ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ 14 ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی اور 12 وینیوز پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔ اس سے قبل 2003 میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا نے مشترکہ میزبانی کی تھی۔

یاد رہے کہ 2003 کا ورلڈ کپ افریقہ میں منعقد ہوا تھا، اور یہ دوبارہ افریقی ممالک کی میزبانی میں ہو رہا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے اہم موقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں