شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر، ان کی انگلینڈ دورے میں شمولیت ری ہیب پر منحصر ہوگی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) شان مسعود دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے دوسری ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
شان مسعود کی انگلی پر گیند لگنے سے انجری ہوئی تھی۔ یہ حادثہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پیش آیا تھا۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ شان مسعود کا علاج میڈیکل پینل کر رہا ہے۔ اس وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
شان مسعود دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ دورہ انگلینڈ کے لئے ان کی شمولیت کا فیصلہ ری ہیب کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کھیلا جائے گا۔















