یونیورسٹی آف مشیگن کی تحقیق میں زیرِ زمین فنگس کی تعداد اور نئی اقسام کا انکشاف ہوا ہے، جو پیچیدہ ماحولیاتی نظام کی تشکیل کرتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) زمین کی سطح سے سینکڑوں فٹ نیچے چٹانوں اور پانی میں پیچیدہ ماحولیاتی نظام موجود ہے۔ یہاں فنگس اور دیگر ننھے جاندار ایک مکمل نظام تشکیل دے رہے ہیں۔
یونیورسٹی آف مشیگن کی تحقیق کے مطابق زیرِ زمین گہرائیوں میں فنگس کی تعداد سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے آئی ایس ایم ای جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق کی سربراہی کوئن مون نے کی، جنہوں نے 1640 فٹ نیچے گیس کے کنوؤں سے پانی کے نمونوں کا جائزہ لیا۔
سائنس دانوں نے جینیاتی تکنیکوں اور مائیکروسکوپی سے 689 اقسام کی فنگس شناخت کی، جن میں 13 نئی اقسام بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ تحقیق میں ایک قطرے میں 250 فنگل خلیے پائے گئے، جو اولمپک سائز کے سوئمنگ پول میں 12 ٹریلین ہو سکتے ہیں۔















