فیفا کا 20 ارب ڈالر کی کمپنی کا منصوبہ، یوئیفا کی مخالفت

فیفا نے ورلڈکپ کیلیے 20 ارب ڈالر کی کمپنی بنانے کا منصوبہ پیش کیا، یوئیفا نے کہا یہ فٹبال کی روح کے خلاف ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا کا 20 ارب ڈالر کی کمپنی کا منصوبہ، یوئیفا کی مخالفت

زیورخ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا نے ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کے لیے 20 ارب ڈالر کی ذیلی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فٹبال کی روح کے خلاف ہے۔

فیفا کے مطابق نئی کمپنی ‘فیفا فارورڈ انٹرپرائز (ایف ایف ای)’ کے نام سے متعارف کی جائے گی۔ اس کا مقصد ورلڈکپ کے کمرشل اور ایونٹ آپریشنز کو سنبھالنا ہے۔

فیفا نے بتایا ہے کہ کمپنی کے 20 فیصد حصص بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے 4.2 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا کا کہنا ہے کہ حاصل ہونے والی رقم فٹبال کی عالمی ترقی، انفراسٹرکچر، کوچنگ، قومی ٹیموں اور خواتین فٹبال پر خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے اس منصوبے کے دفاع میں کہا ہے کہ اس کا مقصد دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں