پلاسٹک کے ذرات دل کی شریانوں میں جمع، ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ

نئی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے ذرات دل کی شریانوں میں جمع ہو کر ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ذرات پولی تھین پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں جو روزمرہ اشیا میں استعمال ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پلاسٹک کے ذرات دل کی شریانوں میں جمع، ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ

روم: (رائیٹ ناؤ نیوز) پلاسٹک کے ننھے ذرات خوراک، پانی اور ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ ذرات خون کے ذریعے دل کی شریانوں میں پہنچ کر ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

تحقیق میں 6 افراد کی انجیو گرافی کی گئی، جن کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ ہارٹ اٹیک کے شکار افراد پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا گروپ دل کی شریانوں میں مواد جمع ہونے والے مریضوں پر مشتمل تھا۔

نتائج میں انکشاف ہوا کہ 84 فیصد ہارٹ اٹیک مریضوں کی شریانوں میں پلاسٹک ذرات موجود تھے، جبکہ 40 فیصد دل کی شریانوں میں مواد جمع ہونے والے مریضوں میں بھی یہ ذرات پائے گئے۔

محققین کے مطابق، پلاسٹک کے ذرات دل کی شریانوں میں جمع ہو کر ہارٹ اٹیک، فالج یا موت کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ذرات پولی تھین پلاسٹک کے ہوتے ہیں جو روزمرہ اشیا میں استعمال ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 کی تحقیق میں بھی ان ذرات کے جمع ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی بھی ان ذرات کے جمع ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں