وزارت توانائی آئی ایم ایف اہداف میں ناکام، گردشی قرضہ 1,740 ارب تک پہنچ گیا

وزارت توانائی آئی ایم ایف کے اہداف میں ناکام رہی اور گردشی قرضہ 1,740 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یہ صورتحال معیشت پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزارت توانائی آئی ایم ایف اہداف میں ناکام، گردشی قرضہ 1,740 ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ گردشی قرض کے اہداف پورے نہیں کر سکی۔ جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1,740 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق گردشی قرض کو 1,600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔ لیکن اس میں 140 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومت نے گردشی قرض کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے 350 ارب روپے فراہم کیے تھے۔ تاہم پھر بھی 130 ارب روپے زائد کا قرضہ اسٹاک میں شامل ہوا ہے۔

یہ صورتحال معیشت پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ حکومت امید کرتی ہے کہ اقتصادی جائزے تک یہ قرض 1,600 ارب روپے تک محدود کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان زیرو اِن فلو کا ہدف فائنل ہوا تھا۔ گردشی قرض کو 1,600 ارب روپے تک محدود رکھنے کی شرط رکھی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں