امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی عسکری صلاحیت کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور کہا کہ ایران اب مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
مشی گن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور عسکری قیادت کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب اپنی سابقہ صلاحیت کا صرف 7 فیصد استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اب امریکا سے معاہدے کی بات کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر سخت کارروائی نہ ہوتی تو مذاکرات کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے ایران کو گزشتہ 50 سال سے مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا سے ناکہ بندی ختم کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو تیز کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کو زیادہ وقت نہیں دیں گے۔














