مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ تفتیش میں قصوروار، عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دیا اور عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ تفتیش میں قصوروار، عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے مقدمے کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے سماعت کی۔ مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان اور ثاقب چدھڑ کے وکیل رانا معروف عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ان کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل این سی سی آئی اے میں جمع کروایا، جو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

مومنہ اقبال کے وکیل نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی آزادی خطرناک ہو سکتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے وکلاء کو طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال کی درخواست پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں