اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ترسیلات زر 20.20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے سالوں کے دوران مہنگائی کا رجحان نیچے کی طرف تھا۔ جولائی سے فروری تک اوسط مہنگائی 5.5 فیصد رہی۔ مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ دسمبر 2026 تک ترسیلات زر 20.20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ حکومت کی کوششوں سے مالی سال 2027 میں ایکسپورٹس بہتر ہوں گی۔
مالی سال 2027 میں 21.5 ارب ڈالر کی بیرونی قرضہ جاتی ادائیگیاں متوقع ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ماہ سے 30 کروڑ ڈالر کی آمد ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کا مقصد عالمی اقتصادی حالات کے باوجود ملکی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔















