دبئی ائیرپورٹ پر اے آئی ٹیکنالوجی سے پاسپورٹ فری سفر، مسافروں کے لیے تیز تر امیگریشن

دبئی ائیرپورٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کروا کر مسافروں کو بغیر پاسپورٹ کے سفر کی سہولت دی۔ یہ نظام فرسٹ کلاس مسافروں سے شروع ہو کر تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی ائیرپورٹ پر اے آئی ٹیکنالوجی سے پاسپورٹ فری سفر، مسافروں کے لیے تیز تر امیگریشن

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دبئی ائیرپورٹ پر اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت مسافروں کے لیے پاسپورٹ فری سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مسافروں کو بغیر کسی شناختی دستاویز کے سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

دبئی ائیرپورٹ نے ستمبر 2025 سے اس سسٹم کا اطلاق کیا، جس سے پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو فائدہ پہنچا۔ اب امیگریشن کے عمل کو بھی تیز تر کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ پر بائیو میٹرک کیمروں اور فلائٹ ڈیٹا کی مدد سے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ یہ نظام 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنگ مکمل کرتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کر سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور سفر مزید آرام دہ بن جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک وقت میں 10 مسافروں کو بارڈر کنٹرول سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی ائیرپورٹ نے کیمرا ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی ہے، اور اس کا آغاز فرسٹ کلاس مسافروں سے کیا گیا ہے۔ بتدریج یہ نظام تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں