میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا، پی ڈی ایف فائلز کو براہ راست اوپن کرنے کی سہولت مل گئی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ صارفین اب پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہ راست اوپن کر سکیں گے۔
کمپنی نے اس کے لیے اڈوب کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ اب واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بن گئی ہے۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائلز چیٹ میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی لائٹ، اینوٹیشن اور بنیادی ایڈیٹنگ بھی ممکن ہوگی۔
یہ فیچر دنیا بھر میں واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ میٹا نے مسلسل واٹس ایپ میں نئے فیچرز شامل کیے ہیں تاکہ صارفین کی سہولت میں اضافہ ہو سکے۔















