واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ میں پی ڈی ایف فیچر کا اضافہ، صارفین کو بڑی سہولت

میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ میں اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ شامل کی ہے، جو پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھنے کی سہولت دے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ میں پی ڈی ایف فیچر کا اضافہ، صارفین کو بڑی سہولت

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) میٹا نے واٹس ایپ ویب ورژن اور ونڈوز ایپ کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ کو واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر فائلز کو براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ میٹا نے بتایا کہ اڈوب کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے تاکہ صارفین پی ڈی ایف کو ہائی لائٹ اور annotate بھی کر سکیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ صارفین کے لیے دنیا بھر میں دستیاب کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 3 ارب سے زائد صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت پی ڈی ایف فائلز محفوظ رہیں گی۔ مزید چند فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں آئی پیڈ پر اکاؤنٹ بنانا اور کار پلے پر ری ڈیزائن شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں