ایلون مسک کا اوڈیسی کا AI ورژن بنانے کا اعلان، فلم رواں سال ریلیز ہوگی

ایلون مسک نے گروک امیجن کے ذریعے اوڈیسی پر مبنی AI فلم بنانے کا اعلان کر دیا، جو ہومر کی اصل تخلیق کے عکاس ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک کا اوڈیسی کا AI ورژن بنانے کا اعلان، فلم رواں سال ریلیز ہوگی

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤنیوز) ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا AI پلیٹ فارم گروک امیجن رواں سال کے آخر تک اوڈیسی پر مبنی فلم تیار کرے گا۔ یہ فلم ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق اور تاریخی اعتبار سے درست ہوگی۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ AI فلم ہومر کے اصل فن کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے تقریباً تین منٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کا منظر دکھایا گیا۔

اس سے قبل مسک نے میل گبسن کی 100 ملین ڈالر لاگت سے اوڈیسی پر فلم بنانے کی تجویز کی حمایت کی تھی۔ مسک نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے لئے تیار ہیں۔

ایلون مسک نے کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نولن نے فلم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ خاص کر کاسٹنگ کو لے کر ان کی مخالفت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نولن کی فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے ہفتے میں 264.06 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جو اسے سال کی نمایاں کامیاب فلموں میں شامل کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں