امریکا کی ایران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، بی ون بمبار اور فوجی دستے تعینات

امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے بی ون بمبار اور خصوصی فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی ایران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، بی ون بمبار اور فوجی دستے تعینات

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے لیے بی ون بمبار طیارہ تعینات کر دیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، بی ون بمبار برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر پہنچ چکا ہے۔ یہ طیارہ طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مختلف اقسام کے بم اور کروز میزائل لے جا سکتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق، ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان دستوں کی تعیناتی صدر کو مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

یہ قدم امریکی صدر کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی اسپیشل فورسز مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکی ہیں اور مزید فوجی طیارے ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔ یہ اقدامات امریکا کے ایران کے خلاف موقف کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں