جتیندر کا پالی ہل بنگلے پر بڑا انکشاف، بدقسمت جائیداد 450 کروڑ کی سرمایہ کاری بن گئی

جتیندر کے پالی ہل بنگلے کی قیمت 450 کروڑ روپے ہوگئی، جسے کبھی بدقسمت سمجھا جاتا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جتیندر کا پالی ہل بنگلے پر بڑا انکشاف، بدقسمت جائیداد بنی 450 کروڑ کی سرمایہ کاری

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی وڈ کے سینئر اداکار جتیندر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پالی ہل والا بنگلہ، جسے کبھی بدقسمت سمجھا جاتا تھا، اب ان کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری بن چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بنگلہ انہوں نے 4 لاکھ 25 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

بھارت بھوشن نے مالی مشکلات کے دوران جتیندر کو بنگلہ فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس وقت جتیندر اپنے خاندان کے ساتھ چھوٹے کمرے میں رہتے تھے، لہٰذا بنگلہ خریدنا ان کے لیے بڑی بات تھی۔

خریداری کے بعد جتیندر کی چار فلمیں ناکام ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے بنگلہ بدقسمت سمجھ کر چھوڑ دیا۔ تاہم برسوں بعد ایک ڈیولپر نے بنگلے کی ازسر نو تعمیر کی پیشکش کی۔

جتیندر نے بتایا کہ برما ٹیک لکڑی کی تعمیر نے انہیں بنگلے کی اصل قیمت سے 3 گنا زیادہ فائدہ پہنچایا۔ اس وقت یہ جائیداد ان کی زندگی کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ جتیندر کا یہ بنگلہ اب 450 کروڑ بھارتی روپے کی قیمت کا حامل ہے، جو ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ثابت ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں