ماہرین کے مطابق فریج بار بار کھولنا بھوک نہیں بلکہ دماغی بوریت کا نتیجہ ہوتا ہے جو خوشی کی تلاش کی علامت ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فریج بار بار کھولنے کی عادت کا بھوک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ عادت دراصل دماغ کی بوریت اور خوشی کی تلاش کا نتیجہ ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، جب لوگ اکتاہٹ کا شکار ہوتے ہیں تو ان کا دماغ خوشگوار چیزوں کی تلاش میں ہوتا ہے۔ چینی اور چکنائی والے کھانے دماغ کو سکون فراہم کرتے ہیں۔
نفسیات میں دو اقسام کی بھوک ہوتی ہیں: جسمانی بھوک اور ہیڈونک ہنگر۔ فریج کھولنے کا عمل اکثر ہیڈونک ہنگر سے وابستہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ فریج کھولنا لوگوں کے لیے وقفے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ جب کوئی تھکاوٹ محسوس کرتا ہے تو فریج کی طرف جانا ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اردگرد کا ماحول بھی رویے پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اگر کچن روشن ہو تو فریج کھولنے کی خواہش بڑھ سکتی ہے۔















