پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے پھارگام آن پاس کو عبور کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ چترال کی تین بہنوں کی شرکت نے خواتین کی شمولیت کو تقویت دی۔
چترال: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال کے بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔ یہ کارنامہ پاکستانی ٹیم نے 5 ہزار 100 میٹر بلند چوٹی پر سرانجام دیا۔
پھارگام آن پاس کی چوٹی پر پہلی بار خواتین کوہ پیماؤں نے بھی رسائی حاصل کی۔ چترال کی تین بہنوں نے اس مہم میں حصہ لے کر نئی مثال قائم کی ہے۔
مہم میں مہروش اختر، اسمیل روز، مدھو شالا اختر سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے مہم اپر چترال میں مکمل کی گئی۔
اس مہم کے دوران 1975 میں جاں بحق ہونے والے آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی یادگار بھی دریافت ہوئی۔
یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پھارگام آن پاس کا راستہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔















