عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں تاریخی ڈیبیو، پاکستانی فٹبال کی عالمی پہچان

عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ڈیبیو کر کے پاکستان فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں تاریخی ڈیبیو، پاکستانی فٹبال کی عالمی پہچان

لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنا شاندار ڈیبیو کر لیا ہے۔ وہ پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اس لیگ میں شرکت کی۔

عبداللہ اقبال 62ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میدان میں آئے، اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوا۔

میالبی کلب کی جانب سے عبداللہ کے ڈیبیو پر ٹیم کے کوچ نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ کہا ہے کہ عبداللہ کی شمولیت سے ٹیم کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ ڈیبیو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس سے مزید کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر شرکت کے امکانات بڑھیں گے۔ پاکستانی شائقین بھی عبداللہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اتزاز حسین نے بھی یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے، جبکہ غیاث زاہد نے اے پی او ای ایل کی نمائندگی کی تھی، مگر وہ پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے۔

دیگر متعلقہ خبریں