ہالی ووڈ اداکارہ کیلی ہوٹل کا ٹریفک حادثے میں انتقال، فلمی دنیا سوگوار

کیلی ہوٹل کی اچانک موت سے فلمی دنیا میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی اداکاری نے بہرے افراد کی کمیونٹی میں نمایاں شناخت حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہالی ووڈ اداکارہ کیلی ہوٹل کا ٹریفک حادثے میں انتقال، فلمی دنیا سوگوار

آئیجمز ول: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ کیلی ہوٹل، جو فلم ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ سے مشہور ہوئیں، 19 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ ان کی اچانک موت سے فلمی دنیا اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ریاست میری لینڈ کے علاقے آئیجمز ول میں پیش آیا۔ ملوث گاڑی کی تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دی جارہی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے میں گاڑی چلانے والا 19 سالہ نوجوان بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسرے مسافر نے موقع پر ہی طبی امداد لینے سے انکار کیا۔

کیلی کے والد جوشوا ہوٹل نے فیس بک پر امریکی اشاروں کی زبان میں بیٹی کے انتقال کی تصدیق کی۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کیلی ہوٹل پیدائشی طور پر سماعت سے محروم تھیں اور انہوں نے ‘ٹیکساس اسکول فار دی ڈیف’ سے تعلیم حاصل کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں