اریجیت سنگھ کی موسیقی میں واپسی، آوارہ پن 2 کا پہلا گانا ریلیز

اریجیت سنگھ نے بالی وڈ فلم ‘آوارہ پن 2’ کے گانے سے پلے بیک گلوکاری میں واپسی اختیار کی ہے، جسے وشیش بھٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اریجیت سنگھ کی موسیقی میں واپسی، آوارہ پن 2 کا پہلا گانا ریلیز

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فلم ‘آوارہ پن 2’ کے پہلے گانے ‘یہ آوارہ پن’ کے لیے آواز دی ہے۔

گلوکار نے معروف فلم پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ دوبارہ کام شروع کیا ہے۔ یہ گانا 21 جولائی کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگا۔

وشیش بھٹ نے کہا ہے کہ اریجیت کی آواز عمران ہاشمی کے کردار ‘شیوام پنڈت’ کے جذباتی سفر کی عکاسی کرے گی۔

اریجیت سنگھ کی واپسی موسیقی کے شائقین کے لیے اہم ہے، ان کے مداح ان کی آواز کو دوبارہ سننے کے لیے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے سال کے آغاز پر گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس پر ان کے مداح افسردہ تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں