بھارتی اداکاروں کا پولیس تشدد پر سخت ردعمل، کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت

بھارتی اداکاروں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج پر پولیس تشدد کی مذمت کی جبکہ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی اداکاروں کا پولیس تشدد پر سخت ردعمل، کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے نوجوانوں پر پولیس تشدد کے بعد بھارتی اداکاروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پرکاش راج نے کہا ہے کہ ایسی تحریکیں دیانت اور عوامی حمایت کا امتحان ہوتی ہیں۔

معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بیان میں سی جے پی کی قیادت میں طلبہ احتجاج کی حمایت کی۔ انہوں نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ سونم باجوہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو سننے کی بجائے لاٹھیوں سے استقبال کیوں کیا جا رہا ہے؟

کنگنا رناوت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجودگی کے دوران ہم خوفزدہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے دہلی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پولیس نے شدید تشدد کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں