پاکستان ہاکی فیڈریشن، ویمنز ٹیم کی ترقی پر سرمایہ کاری تیز کرنے کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمنز ہاکی کی ترقی پر زور دے رہی ہے اور انٹرنیشنل کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ہاکی کی بحالی، پی ایچ ایف صدر کا دعویٰ؛ ویمنز ٹیم کی ترقی پر توجہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ رواں سال ہاکی کی بحالی کا سال ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینز کے ساتھ ویمنز ہاکی کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

محی الدین احمد وانی کا کہنا تھا کہ ویمنز ہاکی کی ترقی اور قومی ٹیم کے قیام کے لیے ایک مضبوط نظام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستانی ٹیم عمان میں انڈر 18 چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ پیشرفت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اہم ہے۔ پی ایچ ایف جونیئر اور سینئر ویمنز ٹیموں کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ فیڈریشن فٹنس، تکنیکی مہارت، اسپورٹس سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ پی ایچ ایف کا ہدف ایک مسابقتی ویمنز ہاکی ٹیم تیار کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی وراثت بحال کر سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں