مریم نواز کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، آزاد کشمیر کے لیے نئے وعدے

مریم نواز نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے وعدے کیے، پیپلز پارٹی پر تنقید کی، اور آزاد کشمیر کے لیے ترقیاتی منصوبے پیش کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، آزاد کشمیر کے لیے نئے وعدے

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا جن کے صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا ن لیگ کی حکومت آئی تو آزاد کشمیر کے ہر گاؤں میں سڑکیں بنائیں گے اور بجٹ 10 گنا بڑھائیں گے۔ انہوں نے بلا سود قرضے اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہاں آکر شکایت کر رہے ہیں، جبکہ حکومت ان کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور یہی ہے کہ جو ترقی پنجاب میں ہورہی ہے وہ آزاد کشمیر میں ہو۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آزاد کشمیر کی قسمت بدل جائے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں ہوگا جبکہ مظفرآباد ڈویژن میں 2 اگست کو الیکشن ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں