اقوام متحدہ نے حوثیوں کی بحیرہ احمر ناکہ بندی کی دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جو عالمی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوام متحدہ نے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی گروپ کی اس دھمکی سے سعودی عرب کو خطرہ ہے۔
دوجارک نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر ایک اہم بحری راستہ ہے، اور اس کی بندش سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں کشیدگی بڑھتی ہے تو عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ حوثی گروپ پہلے بھی مختلف مواقع پر علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال چکا ہے۔














