خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ مقرر، یحییٰ سنوار کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دوحہ: (رائیٹ ناؤنیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خلیل الحیہ کو سیاسی دفتر کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، خلیل الحیہ یحییٰ سنوار کے جانشین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ خلیل الحیہ کا تعلق غزہ سے ہے اور وہ 1960 میں پیدا ہوئے تھے۔
حماس کے مطابق، خلیل الحیہ 1987 میں تنظیم کے قیام سے ہی اس کا حصہ رہے ہیں۔ وہ حماس کے اہم رہنماؤں کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
خلیل الحیہ کی تقرری حماس کی تنظیمی ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ اس سے تنظیم کی مستقبل کی حکمت عملی پر اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔













